قرآن پاک کے خلاف وسیم رضوی کا بیان مسلمانان عالم میں تشویش

0
0

منڈی کے متعدد سیاسی سماجی شخصیات نے کی مذمت
ریاض ملک
منڈی؍؍وسیم رضوی کے بیان سے تمام مسلمانان عالم میں سخت غصہ پایاجارہاہے۔وہیںتحصیل منڈی کے متعدد سماجی و سیاسی شخصیات نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ہی شر پسند لوگ اس گلدستہ کو لہو لہان کرنے کی تاک میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو لبادہ اوڑ کر مسلمانوں کی مقدس کتاب کے متعلق اس طرح زبان درازی کھلے عام اعلان جنگ ہے جس کو کسی بھی صورت مسلمان ہی نہیں بلکہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ذی شعور برداشت نہیں کرسکتاہے۔ قرآن پاک کی آیات مقدسہ کے متعلق وسیم رضوی نے سپرم کورٹ میں عرضی دائر کرکے ایک عظیم کتاب پر انگشت درازی کی ہے جس کو کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتاہے۔وسیم رضوی نے اپنی گستاخ زبان کھولتے ہوئے جوبیان دئے ہیں وہ قابل مذمت اور مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔اس حوالے آج ملک بھر کے ساتھ ساتھ منڈی کی کئی سماجی و سیاسی شخصیات نے وسیم رضوی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا