عوامی مفاد کی عرضی نہیں، بدقسمتی ہے :مفتی سید بشارت حسین رضوی
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ مرکزی جامع مسجد سُرنکوٹ میں جمعہ کے خطبہ کے دوران جماعت اہلسنت کے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ جدید کے ریاستی صدرمولانا الحاج مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی سربراہ دار العلوم رضویہ سُلطانیہ سُرنکوٹ نے کہا کہ قرآن کی تیری بے پناہ عظمتوں کو سلام ۔قرآن کے خلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرنا بدقسمتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا رافضیت ملت معاشرے کی دشمن ہے ۔ ہمیشہ ان لوگوں نے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں ۔ ملک کے سپریم کو رٹ کے ہر فیصلے کی ہم عزت کرتے ہیں ۔ لیکن اگر ملک کے عدلیہ میں ایسی عرضیاں قبول کی جائیں گی جنکار تعلق مذہبی جزبات سے ہے اُس کے نتائج سخت ہونگے ۔ انہوںنے کہا ہم آمن چاہتے ہیںاور ہمیشہ عوام کو آمن کی جانب مائل کی کیا ہے صبر کیا ہے لیکن ہمارے صبر کا امتحان لینا بند کیا جائے ۔انہوںنے کہا قرآن کی عظمتوں اور رفعتوں میں وسیم رضوی جیسے سماج دشمن عناصر کی بیان بازیوں سے کوئی فرق نہیں آنے والا ہے ۔انہوںنے رافضیوں کی تنظیموں کو چاہئے کہ فوری اس طرح کے لوگوں کے خلاف کاروائی کریںاور ایسے لوگوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ بصورت دیگر اس کے نتائج عوامی سطح پر سنگین ہونگے ۔ وسیم رضوی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے لوگ صرف مذہب کا نام لیکر مشہور ہونا چاہتے ہیں ۔ دراصل ایسے لوگ ذلیل ترین لوگ ہیں جن کے بیانوں سے کوئی فرق نہیں پڑھتا ہے ۔انہوںنے کہا ہماری اپنی عوام سے گزار ش ہے کہ صبر کریں اور قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں ۔لاکھوں کی تعداد میں ہم سے جڑی عوام اور ہم ایسے بیانوں کی مذمت کرتے ہیں ۔