مودی حکومت کسانوں کے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے: راہل گاندھی

0
0

ملازمت مانگنے والے نوجوانوں کو حکومت بے روزگاری دے رہی ہے: پرینکا گاندھی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج با بائے قوم مہاتماگاندھی کے تاریخی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں سالگرہ ہے لیکن بی جے پی حکومت انگریزوں کی طرح سلوک کرکے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے۔مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "باپو کے ڈانڈی مارچ کی روایت آج ملک کے کسان قایم کررہے ہیں۔ کسان مخالف مودی حکومت انگریزوں کی حکومت کی طرح ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے۔ ستیہ گرہ کی جیت ہوگی، تکبر نہیں جیتے گا”۔ادھر کسان کانگریس نے یہاں ایک بیان میں بتایاہے کہ کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کے لیے گجرات پہنچنے والے کسان کانگریس کے قومی نائب صدر سریندر سولنکی کو پولس نے حراست میں لیا ہے۔اس تنظیم نے بتایا کہ مسٹر سولنکی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں برسی کے موقع پر گجرات کانگریس کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کے لئے دہلی سے احمد آباد پہنچ یلی کن انہیں ایئرپورٹ پر ہی نظربند کردیا گیا اور آٹھ گھنٹے کے لئے گاندھی نگر تھانے میں رکھا گیا۔دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان حکومت سے روزگار طلب کر رہے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے انہیں ذلت اور بے روزگاری دی جارہی ہے۔مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندی نے جمعہ کے روز ‘طلبہ چاہتے ہیں نوکریاں’ مہم کے دوران حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جن نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، ان کے خوابوں کو کچلا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر ‘اسٹوڈنٹ مانگے نوکری’ مہم کے ایک حصے کے طور پر مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا کہ "لیکن حکومت طلبہ کو دے رہی ہے پولس کے ڈنڈے، واٹر گن کی بوچھار، ملک دشمن ہونے کا ٹیگ اور بے روزگاری”۔محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج روزگار کی صورتحال یہ ہے کہ بے روزگاری گزشتہ 45 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے، 28 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، بھرتی، امتحان، نتائج اور تقرری کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔اترپردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری نے اس سے قبل ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "اشتہار بازی کی حکومت، جھوٹ کا پروپیگنڈہ ، ٹویٹر پر نوکری بانٹنے والی حکومت نے نوجوانوں کو درکنار کردیا۔ یوگی جی، یہ عوام سب کچھ جانتے ہیں۔ اترپردیش کے نوجوانوں سے 70 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ بھرتی، نتائج اور تقرری کا انتظار کرتے کرتے نوجوان پریشان ہوچکے ہیں”۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا