یواین آئی
نئی دہلی؍؍ساہتیہ اکیڈمی نے 20 زبانوں میں دیئے جانے والے اپنے سالانہ انعامات کا اعلان کردیا ہے۔ ساہتیہ اکیڈیمی کی طرف سے جمعہ کے روز اعلان کیے گئے انعام یافتگان میں ہندی نظموں کے مجموعہ کے لیے محترمہ انامیکا کو ، جبکہ کنڑ زبان میں یاد داشتیں تحریر کرنے کے لیے کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ویرپا موئلی کو اس وقار ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس مرتبہ انعامات میں شعری مجموعے کا غلبہ ہے۔ ساہتیہ اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر چندرشیکھر کی زیر صدارت ساہتیہ اکیڈمی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ان انعامات کا اعلان کیا گیا۔ اس بار یہ انعامات سات شعری مجموعوں، چار ناولوں، پانچ کہانی کے مجموعوں، دو ڈراموں، ایک طباعت اور ایک رزمیہ شاعری کے لئے دیئے گئے ہیں۔