شیعہ فیڈریشن کے علماء و زعماء نے وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کی

0
0

کہا ایسے شرارتی عنصر و مفتن کو جلد از جلد شیعہ وقف بورڈ سے باہر کا راستہ دکھایا جائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیعہ فیڈریشن کے علماء و زعماء نے بہ یک زبان ہو کر ملعون و فتنہ پرور ،شرارتی عنصر و سازشی یوپی کے وسیم رضوی کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مرکزی و یو پی سرکار سے پر زور اپیل کی ہے کہ ایسے شرارتی عنصر و مفتن کو جلد از جلد شیعہ وقف بورڈ سے باہر کا راستہ دکھا کر ایسی کڑی سے کڑی و عبرتناک سزا دلوائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی اس قسم کی سوچ لانے کی جرائت نہ کر سکے ۔یہاںجاری ایک پریس بیان میںحجت اسلام و المسلمین جناب سید مختار حسین جعفری ،حجت اسلام والمسلمین سید کوثر حسین جعفری چیئرمین علماء کونسل ،حجت اسلام المسلمین سید زوار حسین جعفری امام جمعہ بٹھنڈی ،حجت اسلام و المسلمین سید ظہور حسین جعفری امام جمعہ پونچھ ،حجت اسلام والمسلمین سید قرار حسین جعفری ،حجت اسلام والمسلمین سید انعام حسین جعفری امام جمعہ منڈی پونچھ ،مولانا سید نذیر حسین شاہ امام جمعہ پلیرہ منڈی پونچھ و دیگر زعماء نے وسیم کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر تے ہوئے وضاحت کی کہ شیعوںسے اس بیان کا کوئی واسطہ نہیں ہے ۔بیان میںعلماء نے کہا ہے کہ قرآن پاک میںکسی طرح کی کوئی تحریف اور کمی زیادتی نہیںہوئی ،یہ شیعت کے مسلم عقائد میںسے ہے، جس کی تعلیم مرسل اعظم ؐ کے بعد ہمارے آئمہ معصومین نے دی ،آئمہ کرام کا متفقہ عقیدہ بھی یہی ہے ۔وسیم رضوی ایک گمراہ اور بے دین انسان ہے ۔جو اسلام و انسانیت دشمنوںںکا آلہ کار ہے ،ان کا شعیت سے اس طرح کوئی تعلق نہیں ہے ۔جس طرح سلمان رشدی اور تسنیمہ نسرین جیسے درجنوںشیطانی آلہ کار افراد کا سُنی مذہب سے کوئی تعلق نہیںہے ۔وسیم رضوی کے اس طرح کے بیانات ہمیشہ وقفے وقفے آئے رہتے ہیں۔جن کا مقصٖد صرف اور صرف مسلمانوںمیںاختلاف و انتشار پھیلانے کا بیج بونا ہوتا ہے ۔قرآن پاک کے سلسلے سے ابھی ان کی تازہشرارت کہ ہم مذمت کرتے ہیںاور یوپی اور مرکزی حکومتوںسے درخواست بھی کرتے ہیںکہ وسیم رضوی جیسے فتنہ پرور انسان کو نہ صرف وقف بورڈ جیسے اہم ادارے سے فوری ہٹایا جائے بلکہ ان کے فتنوںاور ملک کے پر سکون ماحول کو خراب کرنے کی سازشوںکی جانچ کر کے انہیںکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوںنے بیان میںامت مسلمہ سے پر زور اپیل ہے کہ وہ ایسے شرارتی ،سازشی و مفتن و فرقہ پرور وںکے مذموم ارادوںسے باخر رہ کر ان کے مذموم ارادوںکو خاک میںملانے کے لئے اپنی صفوںمیںاتحاد و اتفاق ررکھیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا