سرینگر؍منشیات کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ اور کلگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کر لیا۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق کلگام پولیس نے الگ الگ کاروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جس میںپولیس اسٹیشن بیہی باغ نے سمپور ڈیرپورہ کراسنگ کے نزدیک چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK22-6514 جس میں ایک شخص سوار تھا کو وک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے20گرام ہیروین اور وزن ناپنے والی مشین بھی برآمد کر لیا۔ ان کو گرفتار پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زیر حراست رکھا گیا۔ اسکی شناخت محمد اقبال شاہ ولد محمد امین شاہ ساکن مونند یاری پورہ کے طور پرہیں۔ اس جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بیہی باغ میںقانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 09/2021 کو اندراج کیا گیا،مزید تفتیش شروع کردی گئی۔او ر ایک کاروائی میں پولیس پوسٹ میر بازار نوپورہ آخرن علاقے میں منشیات فروش کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈی او میر بازار نے ایس ایچ او قاضی گنڈ اور ڈی وائی ایس پی قاضی گنڈ کی نگرانی میں نوپورہ آخرن میں منشیات فروش کو پکڑ لیا ۔ جس کی شناخت شوکت احمد پالہ ولد محمد مقبول پالہ ساکن نو پورہ آخرن کے طور پر ہے ۔ اس قبضے سے 15 گرام چرس اور ، 5 کلوگرام خشخاش پوست کا بھوسہ برآمدکیا۔اس کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔اس سلسلے میںمزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میںقانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 43/2021 کو اندراج کیا گیا،مزید تفتیش شروع کردی گئی۔اس طرح سے اونتی پورہ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف اپنی کاروائی کی ۔ جس میں پولیس اسٹیشن پامپور ہ نے ایم اِی آئی کراسنگ پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت یاور اشید صوفی ولد عبد الرشید صوفی ساکن نمبربل پامپور کے نام سے ہوئی ہے، کے قبضے سے 07 کلو گرام خشخاش پوست بر آمد کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پامپورہ میںقانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 26/2021کو اندراج کیا گیا، مزید تفتیش شروع کردی گئی۔