سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش

0
0

سرینگر؍؍دھوپ چھائوںکے بیچ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہو رہی ہے۔ سی این ایس کے مطابق رواں سال کی بھاری برف باری کے بعد اب درجہ حرارت میں اضا فہ کے سبب سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وادی کے مختلف سیا حتی مقامات پر نظ دیکھنے کو مل رہی ہے جو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔منگل کے روز سرینگر کے بلوار ڈ پر سیا حوں کا کافی رش تھا سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں سرما میں ہو ئی برفیلی وادیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری کا لطف اٹھا رہی ہے اور وہ دنیا کے خوب صورت برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ سے مزے لے رہے ہیں۔ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔ مرکبان اور برف سلیج چلانے والے طبقہ کا کہنا ہے کہ موسم بہارمیں سیلانیوں کی آمد ان کیلئے آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے اور وہ روزانہ 5سو لیکر 1ہزار وپے تک کما لیتے ہیںجبکہ کشمیر ی دستکاری سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں سیلانی قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہی وہ کشمیر کی دستکاری سے متاثر ہوکر خوب خریدادی کرتے ہے۔ پہلگام اور سونہ مرگ میں بھی ان دنوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرت کے نظاروں سے لطف اندو ز ہو رہے ہیں اور وہ زمین پر بچھی سفید چادر پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سیاحتی سیزن میں یومہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا