گاندربل ؍؍گاندربل پولیس نے ایک لکڑی اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق گاندربل میں پولیس اسٹیشن گنڈ کو غیر قانونی لکڑی کے بارے میںایک مصدقہ اطلاع ملی جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کنگن کی نگرانی میںریاض احمد بجران ولد محمد رفیق بجران ساکن ہلپتی ہکنار گنڈ کے مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی۔دوران تلاشی افسران نے اس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی ضبط کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ حراست میں ہے۔اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈ میں ایف ائی ار زیر نمبری 11/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔