احمدآباد،//انگلینڈ کے نوجوان آل راونڈر اور چنئی سپرکنگز کے کھلاڑی سیم کرین نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ آئی پی ایل نے انہیں بہتر کھلاڑی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں آئی پی ایل کھیلنا بہت شاندارتجربہ رہا۔
انگلینڈ کی ٹیم میں واپس آئے کرین نے کہا، ’’گزشتہ برس یواے ای میں آئی پی ایل کے دوران میں نے الگ الگ کرداراداکیا اور مختلف طریقوں سے چیلنجوں کا سامنا کیا، جس سے خوب لطف اندوز ہوا۔ میراخیال ہے کہ یہ میرے لئے سودمند ثابت رہا۔ آئی پی ایل شاندارٹورنامنٹ ہے۔ ہمارے جیسے کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ یہاں شائقین کی بہت بڑی بھیڑہوتی ہے۔
واقعی ہندوستان کرکٹ کھیلنے کے لئے عمدہ مقام ہے۔ آئی پی ایل سب سے بہتر ٹی-20 ٹورنامنٹ ہے اور ہم خوش ہیں کہ ٹی 20 عالمی کپ بھی ہندوستان میں ہورہا ہے۔ اس سے ہماری بہتر تیاری ہوگی اور ہمیں یہاں کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔ میں اس کے لئے پرجوش ہوں۔