تھنہ منڈی میں معراج النبی کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل

0
0

علمائے کرام نے لوگوں سے کثیر تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی
نمائندہ لازوال
منڈی ؍؍حنفیہ جامع مسجد ہسپلوٹ، تھنہ منڈی میں 11 مارچ 2021 بروز جمعرات کو زیر نگرانی مفتی اعظم جموں مفتی محمد اسلم مصباحی ،زیر صدارت پیر طریقت سید عنایت حسین شاہ بخاری اور زیر نظامت حضرت مولانا حافظ و قاری محمود رضا قادری صاحب پونچھ ، ایک عظیم الشان جلسہ بنام معراج النبی کانفرنس و جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جہاں پر عالم باعمل حضرت مولانا حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی اور حافظ محمد نسیم رضا کی قیادت میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس مبارک موقع پر مدرسہ فیضان غریب نواز کے دو حفاظ کرام جنہوں نے اللہ کا مقدس کلام قرآن مجید فرقان حمید اپنے سینوں میں محفوظ کیا ہے کے سروں پر علماء ومشائخ کے مقدس ہاتھوں سے دستار بندی عمل میں لائی جائے گی۔انتہائی خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس نورانی اور عرفانی تقریب سے خصوصی خطاب فرمانے کے لئے اتر پردیش سے عالمی مبلغ اسلام ،تاج الفقہاء ،مناظر اہلسنت، حضرت العلام حضرت مولانا مفتی شمشاد احمد مصباحی اور مقرر ذیشان ، خطیب پونچھ حضرت علامہ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی تشریف لا رہے ہیں۔اس مبارک موقع پر تھنہ منڈی کے جملہ ائمہ مساجد اور علماء کرام نے روزنامہ لازوال کی وساطت سے تمام اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت فرما کر اس کی رونق کو دوبالا کریں اور علمائے کرام کے بیانات سے اپنے دلوں کو منور و مجلا فرما کر اسے اپنے لئے توشہ آخرت بنائیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا