دو اضلاع کو آپس میں جوڑنے والا پل مرمت کے لئے حادثہ کا منتظر

0
0

انتظامیہ حادثہ سے قبل پل کی مرمت کرے :عوام
لازول ڈیسک

کوٹرنکہ ؍؍سب ضلع کوٹرنکہ بدھل کے راجوری نالا پر محکمہ گریف کی جانب سے 1997 میں پل بنایاگیا تھا ۔یہ پل دو اضلاع کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتا ہے۔پل کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی پل پار کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور اس پل پر سفر کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگ پل عبور کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ڈرئیوروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ گریف صرف اس پل کی چادریں سال میں ایک بار تبدیل کرتا ہے اور پھر ولڈینگ کر کے کام چلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ریاسی کو بدھل کوٹرنکہ اور راجوری کو آپس میں جوڑنے والا واحد پل ہے اور اس پل کے گر جانے سے دونوں اضلاع کی عوام کا زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ گریف 110 آر سی ایف صرف وقت گزاری کا کام کرتا ہے۔لوگوںنے حادثہ پیش آنے سے قبل اس پل کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

[contact-form][contact-field label=”نام” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”ویب‌سائٹ” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا