فوج کے اقدامات سے سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍عالمی یوم خواتین کے موقع پر فوج کی جانب سے ضلع کشتواڑ میں کئی ایک سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں یہاں نواپچچھی، مغلمیدان ،چھاترو اور چھنگم میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران فوج کی جانب سے بیڈمنٹن ،نکڑ ناٹک ،کھو کھو اور خواتین کو با اختیار بنانے پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا ۔واضح رہے عوام کی فلاح کیلئے فوج کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کی کاوشیں کی جا رہی ہیں اور ان اقدامات سے نہ صرف مواقعہ میسرہو رہے ہیں بالکہ سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔