چیف انجینئر محکمہ تعمیر ات عامہ کے دفتر پر این پی پی کا احتجا ج

0
0

آر اینڈ بی کی گرانٹس میں ہوئی لوٹ ماری کی تحقیقات کی جائیں :ہرش دیو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں این پی پی کارکنان نے یہاں سی ای محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر پر ایک زور دار احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ہرش دیو سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر اینڈ بی کی گرانٹس میں ہوئی لوٹ ماری کی تحقیقات کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ہوئی شکایات پر کوئی عمل نہیں کیا گیا ۔سنگھ نے ان باتوں کا اظہار یہاں چیف انجینئر آر اینڈ بی ،(پی ڈبلیو ڈی ) کے دفتر کے باہر مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس سلسلے میں ہرش نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آر اینڈ بی کی اکثر سڑکوں کی حالت خستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ رام نگر ،گورڈی اور سانبہ میں کئی سڑکیں خستہ حال ہیں اور ہر آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں۔اس موقع پر پرشوتم پریہار، سرندر چوہان، راوندر جموال و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا