مقامی سرپنچ کی کاوشیں جاری، ضلع انتظامیہ نے مالی امداد پیش کی
عمرارشدملک
راجوری//ضلع راجوری کے بلاک ڈونگی کے سرولہ گاؤں میں 5 مارچ ایک گھر میں اچانگ آگ کی واردات پیش آئی جہاں مویشی خانہ جل کر تباہ ہوگیا جس میں دودھ دینے والے جانور بھی جھلس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کو سرولہ کے رام پال شرما کے گھر میں آگ کی واردات پیش آئی جس میں مویشی خانہ تباہ ہوگیا اور اس سانحہ میں دو بھینسیں اور ایک گائے بھی جل کر راکھ ہوئی ۔ اس سلسلہ میں مقامی سرپنچ انجنا شرما نے ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں واقعہ کی جانکاری لائیجس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شوان نے ایس ڈی آر ایف کے تحت مالی امداد کو منظوری دی۔ وہیں سرپنچ انجنا شرما نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے دئے گے امدادی چیک کو متاثر کنبے کے گھر جاکر ان حوالے کیا۔ اس سلسلے میںسرپنچ انجنا شرما نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ راجوری کی طرف سے 1.87 لاکھ روپے کا چیک میں نے خود متاثر کنبے کے گھر جاکر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے اس طرح کے عوام دوست اقدامات کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عوام دوست پالیسیوں کو بھی اسطرح گھر گھر تک پہنچایا جائے گا جس سے لوگوں کو راحت حاصل ہوگی۔