بدھل سے گھبر جانے والی 8 کلومیٹر سڑک پر پل تعمیر نہ ہوا

0
0

دس برسوں سے بدھل کی عوام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے انصاف کی منتظر
سید زاہد
بدھل/ / ضلع راجوری کے کوٹرنکہ بدھل کے گاؤں گھبر میں آٹھ کلومیٹر سڑک کی خستہ حالت سے عوام پریشان ہے ۔وہیں اس سڑک پر پُل کی تعمیر نہ ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ہم دس برسوں سے یہاں پل کی تعمیر کے منتظر ہیں اور ابھی تک محکمہ نے یہاں پل کا کام شروع نہیں کیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پل سے بدھل بلاک کی پوری آبادی کا آنا جانا لگا رہتا ہے،یہاں تک کہ جب مغل شاہراہ کھل جاتی ہے تو لوگ کشمیر کی طرف اسی راستے سے اپنا سفر باندھتے ہیں۔اسی سلسلے میں گھبر بلاک کی بی ڈی سی چیئرپرسن شمیم اختر ،نائب سرپنچ ارشد حسین اور پنچائتی نمائندگا ن نے متعلقہ محکمہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا