کنتواڑا کے عوام کا سنہرا خواب حقیقت میں بدل گیا

0
0

درابشالہ تا کنتواڑا رابطہ سڑک پر کام شروعَکام شروع کروانے کے لیے عوام پیارے لال شرما کے مشکور
محمد اشفاق

درابشالہ؍؍تحصیل درابشالہ کا کنتواڑا علاقہ جو سڑک رابطے سے محروم ہونے کی وجہ سے آج تک تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اور اس کی وجہ سے عوام کو مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب شائد ان لوگوں کی دعائیں قبول ہو چکی ہیں اور ان کی دیرینہ مانگ پوری ہونے والی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں مصائب سے بہت جلد نجات مل جائے گی۔اطلاعات کے مطابق درابشالہ تا کنتواڑا سڑک کا کام جو نا معلوم وجوہات کی بنا پر رکا پڑا تھا جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر پیارے لال شرما کی ذاتی کاوشوں سے ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے اور سڑک کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔حالیہ دنوں اختتام پزیر ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران پیارے لال شرما نے اس علاقے کے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ نیشنل کانفرنس کا امیدوار چاہیے جیتے یا ہارے وہ سڑک کی تعمیر کا کام انتخابات کے فوراً بعد شروع کرائیں گے اور اس بار انہوں نے ایک بہترین سیاست دان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کنتواڑا جیسے دور دراز علاقے کو جلد از جلد سڑک رابطے کے ساتھ جوڑنے کا کام شروع کر دیا۔واضح رہے کہ پیارے لال شرما یوٹی سطح کے پہلے سیاست دان ہیں جنھوں نے اس دور دراز اور دشوار گذار علاقے کا پیدل دورا کیا تھا۔پیارے لال شرما کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کنتواڑا علاقے سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں اور دیگر لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ شکریہ ادا کرنے والوں میں محمد اشرف بلاک یوتھ صدر این سی، اور محمد امین شامل ہیں علاؤ ازین عوام نے بھی تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا