لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی سے راجوری جارہی ایک سووفٹ گاڑی زیر نمبر DLBCAW-2568 تھنہ منڈی کے اسلام پور علاقے میں سڑک سے لڑھک گئی ۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز صبح 11 بجے کے قریب مذکورہ گاڑی اسلام پور پل کے نزدیک سڑک سے لڑھک گئی۔اسلام پور سے شبیر احمد لون نے روزنامہ لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں صرف دو لوگ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے انھیں علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال پہنچایا گیااورالبتہ یہ غنیمت رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔