پورٹروں کی قربانیوں کو فوج نے خراج پیش کیا

0
0

لواحقین کی مالی مدد کی گئی ،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تقریب میں کی شرکت
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍جہاں ملک کی خدمات میں فوج اپنا قلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔وہیں فوج کے ساتھ پورٹر بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔ وہیں پورٹروں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے لواحقین کی مدد کرنے کے سلسلے میں پونچھ برگیڈ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کے علاوہ پولیس افسران، بی ڈی چیئرپرسن اور کئی پنچائتی نمائندگان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر الطاف حسین ،محمد اسلم اور محمد ظفر اقبال کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس دوران سفینہ بی زوجہ مرحوم الطاف حسین کو 16,38,525روپئے کی مدد کی گئی جبکہ نسیم اختر زوجہ مرحوم محمد اسلم کو بھی 16,38,525کی رقم پیش کی گئی ۔وہیں ظفر اقبال کی والدہ فاطمہ جان کو 16,70,325روپئے پیش کئے اور محمد شوکت ولد محمد صادق کو 12,16,188روپئے کی مدد کی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا