سی آئی ایس ایف نے جموں ہوئی اڈے پر اہم تقریب کا کیا انعقاد

0
0

کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف گرجیت سنگھ کی قیاد ت میں رسمی پریڈ کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سی آئی ایس ایف کے بہادر اہلکار سرینگر اور لیہہ ہوئی اڈے کے ساتھ ساتھ ملک میں کئی ہوائی اڈوں پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہیں انڈکشن تقریب کے موقع پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف گرجیت سنگھ کی قیاد ت میں رسمی پریڈ کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے ایئر پورٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر پراوت بیوریا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس موقع پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈی او جی سکاڈ،او آر ٹی اور کارو ماگا فائٹنگ ٹیکنیک پیش کیں جس کی تماشاہیوں نے خوب سراہنا کی ۔وہیںتقریب میں مقامی پولیس ،بی سی اے ایس ،تما م ایئر لائنوں کے ایئر پورٹ منیجر اور ایئر فورس سے سکارڈن لیڈر پراتیش نے شرکت کی ۔اس دوران ڈاکٹر پی آر بیوریا ،ایئر پورٹ ڈائریکٹر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سی آئی ایس ایف نے جب سے جموں ہوائی اڈے پر سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ،کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا