76بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جا رہا ہے

0
0

جموں کے مختلف علاقہ جات میں مریضوں کا طبی معائنہ کر کے مفت ادویات تقسیم کی جائیںگی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سوکس ایکشن پروگرام کے تحت 76بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے جموں کے مختلف علاقہ جات میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جا رہا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے مابین روبط میں بہتری آئے ۔واضح رہے ان کیمپوں کا انعقاد نو مارچ کو گرو روی داس کمیونٹی ہال چھنی راما،دس مارچ کو گرجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ گجر کالونی بائی پاس چھنی ہمت ،بارہ مارچ کو جے ایم سی بلڈنگ اور تیرہ مارچ کو پنچائت رائے پور نز د بنتلاب کمانڈنٹ 76بٹالین سونیت ورشنے کی قیادت میں کیا جائے گا جن میںمقامی میڈیکل ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔وہیں ان طبی کیمپوں میں مریضوں کا طبی معائنہ کر کے مفت ادویات تقسیم کی جائیںگی جس کیلئے 76بٹالین نے پوری تیاری کر لی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا