مقامی عوام نے فوج کے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍فوج کی جانب سے فلاحی اقدامات اٹھائے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یہاں ضلع پونچھ کے گائوں جھلاس کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں فوج کی جانب بیس سلائی مشینیں فراہم کیں۔واضح رہے گائوں جھلاس سرحد کے قریب آباد ہے جہاں خواتین کے پاس روزگار کے مواقع کم ہیں۔وہیں مقامی فوج نے خواتین میں سلائی کی قابلیت کا سمجھتے ہوئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میںبیس سلائی مشینیں فراہم کیں تاکہ مقامی خواتین یہا ں سے سلائی سیکھ کر خود روزگار کر سکیں۔اس موقع پر مقامی عوام نے فوج کی جانب سے عوام کی فلاح کیلئے اٹھائے گے اقداما ت کی سراہنا کی ۔