بی جے وائی ایم نے محنت سے کام کرنے کا عزم کیا

0
0

یووا جوڑو سنکلپ ابھیان کا سلسلہ جاری،کئی نوجوان بھاجپا میں شامل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا کا یووا جوڑو سنکلپ ابھیان کا سلسلہ جاری ہے ۔وہیں بھاجپا کو اس وقت ایک کامیابی ملی جب جموں مغرب سے ارون پربھات سنگھ صدر بھاجپا یووا مورچہ جموں وکشمیر اور سابق وزیر ست شرما کی قیاد ت میں نوجوانوں نے بھاجپا کا دامن تھاما ۔اس سلسلے میں بھاجپا دفتر کچی چھاونی میں ایک تقریب کا انعقادبھی کیا گیا۔وہیں نئے شرکاء کا پارٹی میں ارو ن پربھات سنگھ اور دیگران نے خیر مقدم کیا ۔انہوں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کارکنان کی ایک جماعت ہے جنہوں نے مشکلات جھیلتے ہوئے بھی پارٹی کیلئے کام کیا ۔اس موقع پر بی جے وائی ایم نے محنت و لگن سے کام کرنے عزم کیا اور نئے شرکاء کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا