ظفر اقبال منہاس نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر//وچی شوپیان سے معروف پنچایتی ممبران نے بدھ کے روز لال چوک سرینگر دفتر پر منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ جوپنچایتی نمائندگان اپنی پارٹی میں شامل ہوئے، اِن میں بشیر احمد ایتو(پنچ کنگنو)، غلام محمد شاہ (پنچ ملہیرو)،عامر علی (پنچ وچی)، لطیف کلو (پنچ آلوپورہ)، عبدالحوے (پنچ نروانی)، مصدق حسین (پنچ وچی)، عبدلسلام ریشی (پنچ وچی) اور منظور احمد ریشی (پنچ وچی)قابل ِ ذکر ہیں۔ اس موقع پر اپنی پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ موجود تھے۔ نئے ساتھیوں کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے اُن سے متعلقہ پنچایت حلقوں میں عام آدمی کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے کی تلقین کی۔اس دوران پنچایتی ممبران نے ایسا سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پارٹی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا اور زمینی سطح پر پارٹی کیڈر کی مضبوطی کا عزم دوہرایا۔