بڈگام تصادم میں ہلاک ہونے والے ایس پی او کو سری نگر میں خراج پیش کیا گیا

0
0

سری نگر، //بڈگام تصادم میں ہلاک ہونے والے ایس پی او محمد الطاف کو یہاں ضلع پولیس لائنز پر شاندار خراج پیش کیا گیا۔

بتادیں کہ ایس پی او محمد الطاف وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں جمعے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا تھا۔

مہلوک ایس پی او کو ضلع پولیس لائنز سری نگر میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی میت پر کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار اور دیگر سینئر پولیس افسروں نے پھول مالائیں چڑھائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا