باغات برزلہ حملے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو ملوث: آئی جی پی وجے کمار

0
0

سری نگر،//کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ سری نگر کے باغات برزلہ علاقے میں جمعے کو ہونے والے جنگجوئوں کے حملے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو ملوث ہیں جن میں ایک مقامی جبکہ دوسرا غیر ملکی ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر میں باغات حملے میں مارے جانے والے پولیس اہلکاروں سہیل احمد اور محمد یوسف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘اس حملے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو ملوث ہیں۔
ان میں سے ایک برزلہ کا رہنے والا ثاقب (ثاقب منظور ڈار) اور دوسرا غیر ملکی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا