دونوں اداروں کی کارکردگی ا ور ذمہ داریوںپر تبادلہ خیال کیا گیا
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ بیت الہلال منزل کشتواڑ میں الفلاح آرفن ایج کے ذمہ داران کی ایک مجلس منعقد ہوئی جہاں دونوں اداروں کی کارکردگی ا ور ذمہ داریوں کی عوام کی توقعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔وہیں مجلس کے ذمہ داران نے اپنے اپنے اداروں جو عوام کے عین توقعات پر اترنے کے لیے قائم ہیں پر بھی بات چیت ہوئی ا ور یقین ظاہر کیا گیا کہ جن ذمہ داریوں کو نبھانے کا انہوں نے بیڑا اٹھایا ہے وہ بحسن وخوبی سر انجام ہوں گی۔ اس موقع پر بیت الہلال کے منتظم اعلی جاوید اقبال کرایپاک نے اس ادارے میں سرانجام دی جارہی سرگرمیوں کا تزکرہ کیا جبکہ ڈاکٹر محمد اقبال ملک نے الفلاح آرفن ایج نامی ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے پروگرام سے متعلق لب کشائی کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر ذمہ داران بھی موجود رہے ۔ادھر عوام نے ان دونوں اداروں کے ذمہ داران کی اس بہتر کاروائی کی سراہنا کی ہے اور کہا کہ آپسی مشوروں سے یہ دونوں ادارے مزید کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے او ر وہ مقاصد پورے ہوں گے جن کے لیے یہ ترتیب دیے گیے ہیں۔