درہال میں رسوئی گیس اضافی قیمتوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں

0
0

اجنسیاں کھلے عام غریبوں کا خون چوس رہی ہیں،ضلع انتظامیہ خبر لے :امین ملک
نزاکت احمد ملک
درہال؍؍ راجوری کے درہال علاقے میں ایل پی جی گیس سلنڈر کھلے عام اضافی قیمت لیکر فراہم کیے جارہیں جہاں بھارت گیس 790 روپے سلنڈر دے رہے ہیں ایچ پی گیس 820 روپے پر مل رہا ہے۔۔ اس سلسلے میں ریٹائرڈ زیڈای او امین ملک نے بات کرتے ہوئے بتایا کے گیس اجنسیاں کھلے عام غریبوں کا خون چوس رہی ہیںاور انتظامیہ ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر خاموش بیٹھے تماشہ دیکھ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میںجعلی ریٹ لسٹیں بنائی گئی ہیں۔ وہیں دوسری طرف کھاد کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیںجبکہ پہلے سے ہی کسانوں کا رونا دھونا چل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہکھاد کی اصل قیمت 266 روپے ہے لیکن یہاں 300 روپے سے کم نہیں مل رہا ہے۔انہوںنے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ خصوصی نوٹس لیا جائے اور عوام کو لوٹ مار سے بچایا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا