ڈوڈہ کااندلوپدھرگائوں بجلی کی سہولت سے محروم

0
0

ایل جی انتظامیہ سے بنیادی خدمات کی فراہمی کی پزورمانگ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ //اکیسویں صدی کے جدیددورمیں بھی جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں آج بھی ایسے دیہات موجودہیں جوبجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ اندلوپدھرمحمدشریف بٹ محلہ تحصیل کہارہ ضلع ڈوڈہ کے لوگوں کاکہناہے کہ ہندوستان نے سترسال پہلے آزادی حاصل کی تھی لیکن ہم آج بھی سترسال بعدبھی ہمیں بجلی جیسی اہم بنیادی سہولت انتظامیہ نے فراہم نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گائوں میں لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پرمجبورہیں ۔اس سلسلے میںاندلوپدھرمحمدشریف بٹ محلہ کے لوگوں نے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرکوبھی چٹھی لکھی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ پرکوئی اثرنہیں ہورہاہے ۔مکتوب میں غلام محی الدین ، پرویزاحمد، محمددین ،ہاشم دین ، محمداسلم، دین محمد ،فاروق احمدودیگران نے ایل جی انتظامیہ سے پرزورمانگ کی ہے کہ ا ندلوپدھرمحمدشریف بٹ محلہ میں لوگوں کوبجلی کی سہولیت بہم پہنچائی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ابھی تک بجلی گائوں گائوں تک پہنچانے کیلئے مختلف سکیمیں مثلاً دین دیال سکیم، پردھان منتری سہج بجلی ہرگھریوجناوغیرہ شروع توکی ہیں لیکن ان کافائدہ اندلوپدھرمحمدشریف بٹ محلہ کے لوگوں تک بھی پہنچایاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگرہماری مانگ کوپورانہیںکیاجائے گاتوہم احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پرمجبورہوجائیں گے جس کی ساری ذمہ داری ضلع انتظامیہ ڈوڈہ پرعائدہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا