سوچھ بھارت مشن کے تحت جے ایم سی کی جانب سے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں:چندر موہن گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کو صاف وشفاف بنانے کے سلسلے میں جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یہاں وارڈ نمبر پانچ کے دوکانداروں کو کوڑے دان تقسیم کئے گے ۔اس موقع پر میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا، کونسلر وارڈ نمبر پانچ گوپال گپتا اور سیکریٹری جے ایم سی ٹینا مہاجن موجود تھے ۔اس دورا ن جے ایم سی کی جانب سے 150کوڑے دان یہاں راجندر بازار، شہیدی چوک اور تلاب کھٹیکاں میںتقسیم کئے گے ۔وہیں میئر جے ایم سی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سوچھ بھارت مشن کے تحت جے ایم سی کی جانب سے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ جموں شہر کو صاف و شفاف بنایا جا سکے ۔انہوںنے دوکانداروں اور سماج کے دیگر طبقات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گندگی کو کوڑے دان میں ڈالیں نہ سڑکوں پر ڈالا جائے ۔