سونیل دمپل نے جموں وکشمیر ریاست کے درجے کی بحالی کیلئے مہم کا عزم کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ اور مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدر سونیل دمپل نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم مودی کی راجیہ سبھا میں تقریر سے کسان اور جموںوکشمیر کے نوجوان ناراض ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ریاست کے درجے کی بحالی کیلئے مہم کو مزید بڑھایاجائے گا۔دمپل نے کہاکہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی کی تقریر کھوکھلی تھی جس سے جموں وکشمیر کے نوجوان اور کسان نالاں ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے جموں وکشمیر ریاست کے درجے اور خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے ایک بھی لفظ استعمال نہیں کیااور نہ جموں وکشمیر میں بیروزگاری کیلئے کچھ کہا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی تقریر نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے کہ یو ٹی بننے کے بعد جموں وکشمیر کے لوگ خوش ہیں ۔انہوںنے اس موقع پر ریاست کے درجے کی بحالی کیلئے جد و جہد کا عزم کیا ۔