اچانک ہونے والی شیلنگ عوام کیلئے خطرناک ،ہرسوخوف کاعالم
سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍ہند و پاک افواج کے مابین خونی لکیر پر اکثر کشیدگی دیکھنے کو ملتی ہے اور یہ کشیدگی سرحدی عوام کیلئے بھی کافی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے جہاں پڑوسی ملک پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقہ جات کے رہائشی آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔وہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلع پونچھ کے مندہار علاقہ کے محمد کفیل نامی شخص کے مکان پر اچانک ایک شیل آ گرا جسکے نتیجہ میں اسکا کافی نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق محمد کفیل ولد محمد رفیق ساکنہ مندہار پونچھ کے صحن میں شیل گرا۔ اس سلسلے میںحافظ سید محمد شاہ اور فیض اکبر خان راٹھور نے لازوال کو بتایا کہ اس طرح اچانک ہونے والی شیلنگ عوام کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محمد کفیل کے مکان کا بہت نقصان ہواہے ۔وہیںعلاقے کی عوام نے دونوں ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی گولہ باری کے مسئلے کا حل کیا جائے تاکہ رہاشی آبادی کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے سرحدی علاقہ جات میں ہونے والے نقصان کے متاثرین کی فوری امداد کی جانی چاہئے اور سرحدی علاقہ جات کے بنکروں کے منصوبے میں بھی سرعت لانی چاہئے