اقلیتی خوف صرف ایک سیاسی پروپیگنڈا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندربی
پانی پت میں حضرت بو علی شاہ قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی ، کچھ دیگر درگاہوںکا دورہ بھی کیا
لازوال ڈیسک
ہریانہ؍؍ہریانہ کے اپنے دورے کے دوران ، مرکزی وزارت اقلیتی امور کی وقف ترقیاتی کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج وقف بورڈ کے زیر انتظام ریاست ہریانہ میں کئی درگاہوںکا دورہ کیا۔ بعد ازاںانہوں نے پانی پت میں حضرت بو علی شاہ قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ۔ سی ڈبلیو سی کے ڈی او ڈاکٹر محمد خورشید وارثی اور ہریانہ وقف بورڈ کے سی ای او امتیاز خضر کے ہمراہ ، ڈاکٹر اندرابی دگاہ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعاؤں میں شرکت کی۔ ڈاکٹر اندرابی نے اردو کے مشہور شاعر الطاف حسین حالی کی آرام گاہ کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے اس دورانذرائع ابلاغ سے ہندوستان میں مسلمانوں سے متعلق بہت سے امور کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان دیگر پسماندہ طبقات کی طرح غربت اور ناخواندگی سے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ستر سالوں کے دوران ، ہندوستان میں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیالیکن ان کو شدید غربت اور تعلیم کی کمی سے بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نمو میں پہلے سے بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے درجنوں فلاحی منصوبوں کے ذریعے اقلیتوں کو تمام سہولیات مہیا کی ہیں ، لیکن مسلمانوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ان سیاسی منصوبوں سے نکل کر ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں میں خوف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں اقلیتوں کے لئے سب سے محفوظ ملک ہے لیکن ہندوستان کے اندر انتشار پسند اور مایوس اپوزیشن جماعتوں نے ان غیرملکی قوتوں کی حمایت کی ہے جو ہندوستان کے پر امن نمو سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم خوف جو صرف ایک پروپیگنڈا ہے اور حقیقت سے دور ہے۔