شمیم انصاری چیئر مین ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی منتخب

0
0

کہا اساتذہ کے مسائل کا ہر ممکن ازالہ کرنے کیلئے کوشش کریں گے
ریاض ملک

منڈی؍؍ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تحصیل منڈی کے نو منتخب چیئرمین شمیم انصاری نے جہاں ریاستی چیئرمین کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے ضلع پونچھ کی کمیٹی کے چیئرمین اور ضلع صدر کے علاوہ تمام تحصیل صدور اور زونل صدور کا شکریہ ادا کیا۔ انصاری نے کہا کہ میں تحصیل منڈی کے تمام اساتذہ کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے تحصیل چیئرمین منتخب کیا۔ انصاری نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ تحصیل منڈی کے اساتذہ کے جائز کاموں کو ہر ممکن انجام دیں۔انہوںنے کہا کہ استاد قوم کا معمار ہے، اس کی عزت اور اس کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے ہمیں اپنے فرائض کو با خوبی انجام دینا ہوگا۔ وہیں انصاری نے جموں و کشمیر کے سینئر نائب چیئرمین نجم جعفری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورم کو مضبوط کرنے میں جعفری موصوف کا اہم کردار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا