مولانا فتح محمد مہتمم دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍مولانا فتح محمد مہتمم دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر ونائب صدر تنظیم علمائے اہلسنت والجماعت ضلع پونچھ نے لیکچرار عامل حسین بجاڑ کالابن والوں کی رفیق حیات کی وفات پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ موصوفہ ایک دیندار ،صوم و صلاۃ کی پابند،انتہائی زیرک ،دانشمند ،باسلیقہ ،صابرہ ،شاکرہ اور انسانی ہمدردی جیسیے اوصاف حمیدہ سے متصف خاتون تھیںجنہیں ایک طویل مدت سے ذیابیطس کا مرض لاحق تھا اورعلاج معالجہ جاری تھا، بالآخر آج جموں میں جہاں پچھلے تین ماہ سے زیر علاج تھیں اس دار فانی میں آخری سانس لی اپنی تین ہونہار بیٹیوں اکلوتے بیٹے سہیل اور باوفا شوہر عامل حسین اور ایک اچھے خاصے پھلے پھولے خوشحال خانوادہ کو داغ مفارقت دے گئیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا بیٹا ابھی بالکل ہی طفولیت کے مرحلہ میں ہے، تینوں بیٹیوں کے ہاتھ ابھی پیلے ہونے باقی ہیں لیکن مرضی مولی از ھمہ اولی۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر سے علاقہ بھر میں صف ماتم بچھ گئی محلہ قاسم نگر جابہ مینڈھر جہاں وہ عرصہ دس بارہ سال سے اپنی خوشحال کنبیکیساتھ مقیم تھیں تمام مردوزن ،پیرو جواں ،بچے ،بچیاں ،ششدر و حیراں ہوگئے۔انہوں نے اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میںمرحومہ کی بال بال مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ مالک حقیقی حسنات کو شرف قبولیت عطا فرمائے ،پسماندگان کو صبر جمیل اجر عظیم عطا فرمائے۔