محمد افضل ضیاء و برادران کا عوام کے تئیںاظہار تشکر

0
0

لازوال ڈیسک

تھنہ منڈی؍؍محمد افضل ضیاء و برادران،ساکنہ موضع درہ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم جملہ خاندان سمیت تمام بزرگوں،بھائیوں ، ماؤں ، بہنوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمارے والد اور بزرگ عالم دین الحاج مولانا محمد اکبر (درہ) تھنہ منڈی والے کی نماز جنازہ میں شرکت کی یا گھر آکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔یاد رہے کہ مولانا موصوف گزشتہ 3 /دسمبر 2020 کو اس دارفانی کو الوداع کہہ کر (داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ان کی وفات سے لے کر تادم تحریر اظہار ہمدردی اور تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں قصبہ تھنہ منڈی اور اس سے ملحقہ علاقہ جات جن میں درہ،الال،برہون، نیلی، بھٹیلی، ڈہوک ، کھنیالکوٹ،منگوٹہ، ڈنہ،ہسپلوٹ، چھڑونگ،لاہ، بھروٹ، ساج،پلانگڑھ، بھٹیاں، راجدھانی، شاہدرہ شریف، بھنگائی،منیہال،عظمت آباد اور کالس کریوٹ اور درہال ملکاں کے علاوہ راجوری پونچھ اور جموں سے بھی کئی احباب ہمارے غم میں برابر کے شریک رہے۔ اس کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے وابستہ جملہ علمائے کرام بالخصوص علمائے اہلسنت اضلاع راجوری، پونچھ اور کشمیر ، بزرگانِ دین اور دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ہمارے ساتھ تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے بھی ہمیں کئی فون کالز اور تعزیتی پیغامات موصول ہوئے۔ہم دل کی عمیق گہرائیوں سے تمام معزز و باوقار شخصیات اور عوام وخواص کے ممنون و مشکور ہیں جو ہماری دلجوئی اور تعزیت کے لئے ہمارے ساتھ برابر کے شریک رہے۔اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں ہمارے والد مرحوم کو جنت الفردوس میں ارفع و اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور آپ سب کو جزائے جزیل سے نوازے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا