مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ رکھی ہے

0
0

مرکزی سرکار اب عوام کو مزید مہنگائی کی مار نہ دے:عبدالاحد بھٹ
ریاض ملک

منڈی؍؍ ملک بھر میں مہنگائی سے عام عوام کی زندگی سخت مشکلات سے دوچار ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ عام انسان کو اشیائے خوردنی کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔ اس سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر عبدلاابھٹ نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جنوری کے مہینے میں قریب 07روپیہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام بلخصوص غریبوں کی زندگی اجیرن بناکر رکھی ہے۔موصوف نے کہا کہ غریب اس وقت بھوک مری کا شکار ہورہے ہیںاور دوکاندار بھی پریشان ہوچکے ہیں جہاںدوکاندار بنکوں کے قرضہ جات کی برپائی نہیں کرپارہے ہیں۔ ااسی سلسلے میںپرویز احمد خان نے کہاکہ اس وقت دوکاندار برادری اپناکارو بار ٹھپ ہوتے دیکھ کر دوکانداری کو خیر آباد کہنے پرمجبور ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی مہنگائی کی مار سے عوام کو بچانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ذرائع پیدا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا