ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور سی ایم او راجوری نے کی شرکت
سید زاہد
بدھل؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون کی نگرانی میں بلاک میڈیکل آفیسر ، کنڈی (کوٹرنکہ) ڈاکٹر اقبال ملک کے ذریعہ کو بدھل میںمیگا میڈیکل سرٹیفکیٹ کیمپ منعقد ہوا۔اس موقع پر ضلع کمشنر راجیش کمار شاون اور ڈاکٹر شمیم بھٹی چیف میڈیکل آفیسر راجوری نے کیمپ میں ، پینشن اور دیگر وابستہ فائدہ مند مقاصد جیسے فٹنس سرٹیفکیٹ ، بیماری ، بیوہ پنشن سرٹیفکیٹ ، بڑھاپے کے سرٹیفکیٹ کے لئے کل 192اسناد موقع پر جاری کیے جبکہ کیمپ میں ، ڈاکٹروں نے ذہنی بیماری سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا 163 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر لیبارٹری ٹیسٹ سمیت مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔وہیں ایوب لون نے اچھی حفظان صحت سے متعلق آگاہی ، حفظان صحت کی اہمیت ، دودھ پلانے ، ایچ آئی وی ایڈز ، سیف گرل چائلڈ آیوڈین نمک کا استعمال ، شادی کی عمر اور ذہنی صحت سے متعلق شرکاء کو جانکاری فراہم کی ۔علاوہ ازیں کیمپ میں ہیلتھ اسکیموں اور پروگراموں کی تفصیل بھی عوام کو فراہم کی گئی۔اس دوران منظور احمد نائک ، محمد شبیر سرپنچ بدھل اور علاقے کے دیگر معززین نے بتایا کہ بدھل بہت دور درازعلاقہ ہے جہاں لوگوں کو طبی امداد کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے کیمپ ان کی دہلیز پر علاج کی بہتر سہولیات حاصل کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔