سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ پٹھانہ تیر کے ہائی اسکول کا درجہ بڑھایا جائے

0
0

یہاں کے طلباء کو سرنکوٹ یا چھترال جا کر تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے
سرفرازقادری

مینڈھر//سرحدی سب ڈویژن مینڈھر کا دور دراز علاقہ پٹھانہ تیر ایک بڑی آبادی پر مشتمل ہے جس کی آبادی ہزاروں میں ہے مگر بد قسمتی یہاں کی عوام کی یہ ہے کہ کوئی بھی سرکار یہاں کی عوام کو بر وقت بنیادی سہولیات دستیاب کروانے میں کار گر ثابت نہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے ستر سالوں سے یہاں کی عوام بجلی پانی طبی سہولیات ودیگر سہولیات سے محروم ہے ۔مقامی عوام مشکلات و مصائب کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ سرکاروں میں یہاں کی عوام نے کئی بار اپیل کی کہ گورنمنٹ ہائی اسکول پٹھانہ تیر کا درجہ بڑھا کر ہائر اسکنڈری کیا جائے تاکہ اس دور دراز علاقہ میں رہنے والے طلباء اپنی تعلیم جا ری رکھ سکیں مگر لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی سابقہ سرکاروں اورمتعلقہ انتظامیہ نے تین بار اسکول کو پینل سے نکال کر دوسری جگہوں میں ہائی اسکولوں کا درجہ بڑھا کر ہائر اسکنڈری کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گائوں پٹھانہ تیر کی عوام سابقہ سرکاروں میں ہمیشہ سیاست کی شکار رہی جس کی بدولت ہمارا ایک دور دراز علاقہ ہائر اسکنڈری سے محروم رہا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول پٹھانہ تیر بہت پرانا سکول ہے اور علاقہ کے عین درمیان میں ہے جہاں سے کالابن، پٹھانہ تیر ،اپر گورسائی، ڈنہ شاہ ستا ر، اپر سلواہ کی کم از کم دس ہزار سے زائد عوام ہائر اسکنڈری نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلباء کو سرنکوٹ یا چھترال جا کر تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے جو کہ ہر غریب انسان کے بس کی بات نہ ہے۔اس سلسلے میں مقامی عوام نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کی عوام کے درد کو سمجھتے ہوئے ہائی اسکول کا درجہ بڑھایا جائے تاکہ یہاں کے طلباء کو تعلیم کے حصول میں پریشانی نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا