جموںو کشمیر بنک برانچ منڈی سے صارفین سخت نالاں

0
0

آدھار لنک یا پھر اکائونٹ کھلوانے کیلئے مہینہ درکار :عبدالرحیم
ریاض ملک

منڈی؍؍ جموں کشمیر بنک برانچ منڈی میں خستہ حال نظام سے عوام و خواص سخت پریشان ہیں۔ اتنے پیسے بنک میں نہیں ہوتے جتنے کے کاغذات جموں کشمیر بنک عملہ اس غریب عوام سے وصول کرتا ہے۔ایسالگتاہے کہ فوٹو سٹیٹ دوکانداروں کے ساتھ ان کا کوئی تال میل ہے۔ ایک آدھار کارڈ لنک کروانے یا اکائونٹ کو دوبارہ کھلوانے کے لئے ایک مہینہ اس بنک کے ملازمین کی منت سماجت کے بعد بے عزتی کھانی پڑتی ہے جبکہ اثر رسوخ والوں کا تو کام ہوجاتا ہے۔عام صارفین نظر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ بے عزتی سے واپس لوٹ آتے ہیں۔ اس حوالے سے حافظ عبدالرحیم نے مزید بات کرتے ہوئے کہاکہ بنک منڈی کی بہت حستہ حالت ہے جہاںلوگ پریشان ہیںجہاں انہوں نے تیس تیس مرتبہ سے زائد بار کاغذات جمع کروائے ہیں۔عوام نے اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بنک عملہ کو سخت ہدایات جاری کی جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا