امیر مجلس شوریٰ فاروق احمد کچلونے مدرسے کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// تحریک صوت الاولیاء ضلع کشتواڑ نے قرآنی علوم کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے سلسلے کے تحت مغلمیدان میں ایک اور مدرسے کا افتتاح کیا، جس کا افتتاح امیر مجلس شوریٰ فاروق احمد کچلو نے کیا۔وہیں افتتاحی تقریب میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور مدرسے کا نام صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے نام سے رکھا گیا۔تاہم تحصیل مغلمیدان میں مدرسہ فیضان صدیق اکبر ؓکی افتتاحی تقریب جامع مسجد مغلمیدان میں منعقد ہوئی جس میں چیئر مین مجلس شورای مولانا فاروق حسین کچلوناظم تحریک صوت الاولیا ضلع کشتواڑ حافظ فاروق احمد ،نگراں مغلمیدان فداء حسین نگراں سگدھی ،مولوی محمد یونس،نائب نگراں وصدر اہلسنت والجماعت تحصیل مغلمیدان ریاض احمد،ممبر مجلس شورای پیر شبیر احمداور علاقے کی کئی ذی شعور ہستیوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگ تقریب میں شریک ہوئے۔وہیںامیر مجلس نے لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یکجہتی و اتحاد کی قوم کو سخت ضرورت ہے، اس لئے میں آپ تمامی حضرات سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ آپس میں مل جل کر اس مدرسے کو چلانے میں پورا پورا ساتھ دیں گے اور اس مدرسہ سے جو حفاظ کرام نکلیں گے وہ آپ سب کے لئے صدقہ جاریہ ہو گا۔واضح رہے مدرسہ کا نام تحریک صوت الاولیا کے بانی حضرت عبد الر شید داودی صاحب کی طرف سے منتخب کیا گیا۔