منگناڑ میں بشیر احمد کے خانہ پر قلندروقت پیر عطر شاہ رحمۃاللہ علیہ کے عرس کی محفل کا انعقاد

0
0

علمائے کرام نے اولیائے کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی
سرفرازقادری
پونچھ// ضلع پونچھ کے گائوں منگناڑ میں بشیر احمد نے اپنے خانہ پر قلندروقت پیر اعطر حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی عرس کی محفل کا انعقاد کیا جس میں ختمِ قرآن کے بعد علمائے کرام نے اولیائے کرام کی شان و عظمت اور روحانیت سے عوام الناس کو روشناس کیا ۔محفل کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے حضرت مولانا قاری ابرار انجم مغل مدرسہ کنزالایمان منگناڑ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجام دینے والے حافظ و قاری مولانا غلام مصطفی قریشی امام جامع مسجد شان مصطفیٰ برائیں تھے۔وہیں نعت و مناقب کے بعد مولانا غلام مصطفی اشرفی سابقہ امام و خطیب جامع مسجد شان مصطفیٰ کے بیان بعد خصوصی طور پر مولانا لیاقت اشرفی حال گلپور پونچھ نے عوام الناس کو روشناس کیا۔پروقار تقریب کے آخر میں مولانا قاری ابرار انجم مغل نے اس موقع پر اولیائے کرام کی روحانیت سے حاضرین کو روشناس کیا ۔وہیںمحفل میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شمولیت کی محفل کا اختتام صلاۃ و سلام اور حضرت حافظ عبد المجید مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم پونچھ نے دعافرمائی اور آخر میں لنگر تقسیم ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا