کانگریس جماعت کا ایک اہم اجلاس ضلع صدر شیخ مجیب علی کی سربراہی میں منعقد

0
0

اجلاس میں پارٹی کو مزید مظبوط کرنے پر ہوا تبادلہ خیال،بھاجپا کو بنایا تنقید کا نشانہ
ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍ کانگریس جماعت کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس یہاںضلع صدر شیخ مجیب علی کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں بھدرواہ شہر کے ساتھ ساتھ پنچایت چنتا ،بھلا،اٹھکار سے آئے پارٹی کارکنان نے شمولیت کی۔اس موقع پر ضلع صدر شیخ مجیب علی نے کہا کہ کانگریس ایک واحد جماعت ہے جو ملک کے بارے میں اور اپنی عوام کے بارے میں سوچ سمجھ کر اپنے فیصلے لیتی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہبھاجپاعوام کو تقسیم کرنے کی سیاست کرتی ہے اور صرف بیان بازی کرتی ہے۔موصوف نے کہا کہ اس وقت ملک کے کسان کتنے دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں مگر یہ مغرور سرکار ٹس سے مس نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں کشمیرمیںبے روزگاری عروج پر ہے۔مجیب شیخ نے کہا ریاست کو یوٹی کا درجہ دینے کے بعد بی جے پی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد جموں کشمیر میں خوشحالی آئے گی، ترقی ہوگی مگر زمینی حقائق کچھ اور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ شیخ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسوقتخوشحالی آئیگی جب ہمارے ایماندار اور ہر دلعزیز رہنما غلام نبی آزاد اس وزیر اعلیٰ کی کرسی پرہونگے ۔اس موقع پر کئی نئے چہروں نے کانگریس کا دامن تھاما جنا کا ضلع صدر نے پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔وہیںاجلاس میں پارٹی کو مزید مظبوط کرنے پر ہوا تبادلہ خیال کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا