بھارت چین کے مابین کشیدگی تناؤ میں مزید اضافہ

0
0

چین نے اروناچل پردیش میں سرحد پر ایک سو مکان تعمیرکئے ، دفاعی ماہرین نے تشویش کااظہار کیان
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بھارت چین کے مابین کشیدگی اور تناؤ میں اس وقت مزیداضافہ ہوا جب اروناچل پردیش میں بھارت چین سرحد کے قریب سٹالائٹ تصویروں نے چین کی جانب سے ایک سو کے قریب مکان تعمیرکرنے کی جانکاری فراہم کی ۔دفاعی ماہرین نے چین کی اس کوشش کوتشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے لداخ میں محاز کھول کر بھارت کی توجہ مشرقی لداخ کی طرف مبذول رکھی اور اس دوران سکم اور اروناچل پردیش میں اپنے منصوبوں کووہ پائے تکمیل تک وہ پہنچاتا رہا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت چین کے مابین کشیدگی اور تناؤ میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب سیٹ لائٹ کے ذریعے یہ جانکاری ملی کہ چین نے اروناچل پردیش میں بھارت کے ساتھ لگنے والی سرحد تک نومینس لینڈ کے احاطے میں بھی ایک سو کے قریب مکان تعمیر کئے ہے سٹالائٹ کے ذریعے جوتصویریں سامنے آ ئی ہے وہ یکم نومبر 2010کے ہے جبکہ ستمبر میں اروناچل پردیش کی سرحد تک چینی لبریشن آرامی کی سرگرمیاں جارئی رہنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گی تھی ۔اروناچل پردیش کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ تاپرگوا نے نی دہلی میں رواں برس کے اکتوبر مہینے میں اس بات کاانکشاف کیاتھاکہ اروناچل پردیش میں چینی لبریشن آرمی کی سرگرمیاں تشویشناک حدتک بڑھ گئی ہے اور جوابی کاروائی کرنے کے لئے جلد سے جلداقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم اس وقت مرکزی حکومت نے ممبر پارلیمنٹ کویقین دلایاتھا کہ صورتحال پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہے اروناچل پردیش میں چین کی جا نب سے ایک سو کے قریب مکان تعمیرکرنے پروزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے ایک دفعہ پھر چپی سا ردی ہے اور دونوں وزارتوں کے مطابق صورتحال پرکڑی نظررکھتے ہوئے ہے ۔ادھردفاعی ماہرین نے چین کی اس کاروائی کو قابل تشویش قرار دیتے ہوئے کہاکہ مشرقی لداخ میں چین نے صرف دراندازی کرکے بھارت کی توجہ مشرقی لداخ کی طرف مبذول کی جبکہ اصل مدعا چین کوسکم اور اروناچل پردیش میں حاصل ہورہاہے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق چین اروناچل پردیش میں اپنی خصوصی فوجی تعینات کرنے جارہی ہے جومقامی آبادی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بھارت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی بھی برپور کوشش کریگی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا