مجھے میرے بیٹے کی لاش دو نصف شب دفنا لوں گا،مزید ایک ہفتے تک انتظار کروں گا
کے این ایس
سرینگر؍؍انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی پی ) کشمیر زون وجے کمار کی جانب سے سوموار کے روز لاوے پورہ سے متعلق دئے گئے بیان کے ایک روز بعد اس تصادمیںجاں بحق تین میں سے ایک اطہر مشتاق کے والد نے کیا کہ ’’جو 60فیصد کاتحقیقاتی کارروائی بتائی گئی ہے وہ فرضی ہے انہوں کہا کہ وہ انصاف ڈھونڈ رہے ہیں اور اس انصاف کے لئے وہ کہیں بھی جائیں گے چاہیے اگر ہمیںہائی کورٹ یا سریم کورٹ کا بھی رخ کرنے کی ضرورت پڑی تو وہ رخ کری گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر کے لاوے پورہ انکوٹر میں مارے گئے تین نوجوانوں میں سے ایک اطہرمشتاق کے والد نے منگل کے روز آبائی گائوں میں کالے بینراٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے کہا پولیس افسر نے جو واقعے کے حوالے سے 60فیصد تحقیقات کہا ہے وہ فرضی ہے انہوں نے بتایا آنے والے دنوں میں یہ انہیں’’دہشت گرد ‘‘بنائیں گے ۔انہوں نے کہا میں سب کچھ ختم ہوا ہے اور میں انصاف چاہتا ہوں ن۔مشتاق احمد نے گھر کے باہر دیگر لوگوں کے ساتھ احتجاج کیا اور کہا کہ مجھے انصاف چاہے اور اس انصاف کو پانے کے لئے اگر مجھے عدالت عالیہ یا عدالت عظمی کا رخ بھی کرناپڑا تو ہم جائیں گے ۔انہوں نے پھر ایک بار مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اطہر کی لاش واپس دی جائے میں وعدہ کرتا ہوں کہ لوگوں کی غیر موجودگی میں اس کو اندھیرے میں دفنا دوں گاجو میں نے اس کے لئے کھودا ہے۔ میرے بیمار باپ اور والدہ آخری بار ان کا چہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اطہر مشتاق کے والدین نے بتایا میں اور دس دن انتظارکروں گااسکے بعد میں لاچوک سرینگر میں اپنا جان دوں گا۔اس لئے میں اسے قبل ہی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔خیال رہے جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے سوار کے روز بتایا تھا کہ کوکوڈ پروٹال کی وجہ سے انہیں لاشیں واپس نہیں دیں گے جبکہ 60فیصد تحقیقات سے معلوم ہوا ہے تینوں جنگجوئوں کے اعانت کار تھے جو جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔اس بیان کے بعد والدین منگل کے روز اپنا رد عمل پیش کیا تھا۔ خیال رہے سرینگر کے لواے پورہ میں گزشتہ ماہ ایک تصادم میں پلوامہ کے2اورشوپیان کے ایک نوجوان سمیت 3نوجوانوں کو ایک تصادم میں مارا گیا تھا جہاں جھڑپ ختم ہونے کے بعد والدین نے اسے فرضی انکونٹر قرار دیکر سرینگر میں احتجاج کیا ہے اس دوران پولیس نے بھی اس واقعے کی تحقیقات شروع کی ہے جو پولیس کے مطابق 60فیصد مکمل ہوئی ہے اور تقریباً10دن بعد ان کے والدین کو اس حوالے سے آگہ کیا جائے گا کہ آپ کے بچے جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔