سر زمین نیڑیاں سرنکوٹ میں عرس حافظ ملت کا انعقاد

0
0

اعجازالحق بخاری؍ شہزاد بٹ
سُرنکوٹ ؍؍لاک ڈائون اور کورونا وائرس کے چلتے جہاں تمام مدارس بند وہیں بر ایشیاء کی سب سے بڑی اسلامی یونیورسٹی ازہر ہند الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور سب سے بڑا دینی ادارہ ہے جس کوعلامہ الشاہ حافظ عبد العزیز مرادآباد ی نے قائم کیا تھا میں اس سال جن طلبہ کی دستار بندی تھی انہوں نے اپنے علاقوں ہی میں عرس حافظ ملت منایا۔اس سلسلے میں آج ایک تقریب کا انعقاد یہاں نیڑیاں سُرنکوٹ میں کیا گیا ۔ اس موقع پرعلماء و مشائخ کے ہاتھوں مولانا حافظ محمد شبیر رضا مصباحی کی دستار بندی بھی کی گئی ۔ تقریب میں مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی، مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی مرکزی خطیب پونچھ، مولانا مفتی سیف اللہ خان صابری، ڈاکٹرمفتی ابراہیم مصباحی، مولانا بشارت حسین ثقافی ،مولانا ولایت حسین مصباحی، مولانا عبد المجید قادی و کثیر تعداد میں علماء موجود تھے ۔ اس موقعہ مولانا شبیر مصباحی نے تمام علماء کرام کا حوصلہ افزائی آمد کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے مولانا شبیر مصباحی سُرنکوٹ کے گائوں نیڑیاں کے رہنے والے ہیں جوکہ اس سال الجامعۃالاشرفیہ مبارکبار پور سے فاضل فارغ ہوئے جنکی دستار بندی عرس حافظ ملت کے موقعہ پر یہاں اُن کی رہائش گاہ پر علمائے کرام کے ہاتھوں ہوئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا