سید زاہد
راجوری؍؍ راجیش کمار شون نے پیر کو ڈپٹی کمشنر راجوری کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ۔واضح رہے راجیش کمار شون اس سے قبل جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پرخدمات انجام دے چکے ہیں جن میں جموں وکشمیر ایکسائز کمشنر اور ایم ڈی جموں و کشمیر فنانشل کارپوریشن شامل ہیں۔موصوف سے قبل محمد نذیر شیخ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری تھے اور ان کے تبادلے پر موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کا عہدہ سنبھالا ہے۔