پونچھ میں سکھ مذہب کی جانب سے کیرتن کا انعقاد

0
0

پابندیوں کے پیش نظرعوام کو مشکلات کا سامنا
اعجازالحق بخاری؍ شہزاد بٹ

پونچھ ؍؍گروپرو کی تیاریوں کے سلسلے میں سرحدی ضلع پونچھ میں سکھ مذہب کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ مگر کیرتن منعقد کئے جا رہے ہیں ۔جس حوالہ سے پیر کو بھی پونچھ میں بھاری تعداد میں لوگوں نے مگر کیرتن میں شرکت کرکے اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلوسوں کی شکل میں گھروں سے باہر نکل آئے اور گردواروں تک جہاں جہاں سے پھر پربھت پھیری کی صورت میں عقیدت مندوں نے پونچھ میں نگر کیرتن کیا۔ قلعہ کے پاس سے ہوتے ہوئے بس ادہ، ناکھون والی سڑک، پریڈ گراؤنڈ سے واپس صدر مقام سے ہوتے ہوئے یہ جلوس واپس گردوارے میں اختتام پذیر ہوا جہاں سکھ رہنماؤں نے اس دن اور پربھت پھیریوں کے متعلق جانکاری دی اور گربانی پاٹھ کیا۔ انتظامیہ کی طرف سے حالانکہ بہترین بندوبست کئے گئے تھے، ٹریفک نظام میں سختی سے گاڑیوں کی آمد کو قصبہ کے اندر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ شیر کشمیر پل، سوکھا کٹھا اور بیتاڑ نالہ پل سے اندر گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی جس سے عام لوگوں کو ہی نہیں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال کے جاتے ہوئے لوگوں نے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کیلئے کم از کم سہولیات ہونی چاہیئے تھیں جو انتظامیہ کی طرف سے نہیں دی گئیں۔ ڈاکٹر عارف نے اس حوالہ سے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ آئندہ ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے ایسی پابندیاں عائد کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا