لورن، بٹل کوٹ ،ڈْنگہ بن، ریچھاں والی اور بیلابالا کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

انتظامیہ علاقے میں بجلی، پانی اورطبی سہولیات کو یقینی بنائے:عوام
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کے خوبصورت علاقع لورن کی پنچائیت بٹل کوٹ کی عوام دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں۔اس سلسلے میں لوگوں کا کہناتھاکہ قریب دس دن قبل جب یہاں برف باری ہوئی تھی تو یہاں پنچائیت بٹل کوٹ کے بعض علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں۔انہوںنے کہاکہ محکمہ نے پنچائیت کے بعض حصوں میں بجلی کے نظام کو بحال کیا ہوا ہے لیکن وہاں بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہیںاور ڈنگہ بن، ریچھاں والی، بیلا بالا کے علاوہ مختلف محلہ جات میں ابھی بھی بجلی پوری طرح چل نہیں پائی ہے اور تاریں ٹوٹی پڑی ہیںجبکہ بجلی کے ماہانہ بل آنے والے ہیں۔ اس حوالے سے شبیر احمد نے کہاکہ افسوس محکمہ جس قدر بل نکالنے میں جلدی کرتا ہے اسقدر بجلی کی حالت کوبہتر کرنے میں بھی اگر کرتا تو عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوتا۔اسی سلسلے میں عبدالمجید نے بتایاکہ اس پنچائیت میں کئی محلہ جات میں لوگ پانی برف پگلاکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں،کبھی دریااور کبھی کہیں دور چشموں کا رخ کرنا پڑتا ہے جو کسی مشکل سے کم نہیںہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقہ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور عوام کو بجلی ،پانی اور طبی سہولیات فراہم کروائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا