کاہرہ کے متعد علاقے بجلی کی بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

ڈیجیٹل دور میں کاہرہ کی پنچایت ٹانٹہ بجلی کی کرن کی منتظر
بابر نفیس

ڈوڈہ؍؍جہاں ایک طرف مرکزی سرکار دعویٰ کررہی ہے کہ جموں و کشمیر میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ہماری سرکار کا اہم کردار رہا ہے لیکن افسوس اس ڈیجیٹل دور میں بھی تحصیل کاہرہ کے متعد علاقے سینکڑوں کی آبادی اندھرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔اس سلسلے میں پنچایت ٹانٹہ کے وانی پورہ علاقے کے عوام نے محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاج کیا جہاں لوگوں نے محکمہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔مظاہرین نے اس دوران نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت ٹانٹہ کے چار سو سے زائد گھر آج بھی اندھیرے کی زندگی گزار رہے ہیں۔مظاہریننے مرکزی سرکار اور محکمہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مرکزی سرکار کا یہ دعویٰتھاکہ ہر گھر میں بجلی پہنچانے میں مرکزی سرکار کامیاب رہی لیکن افسوس کاہرہ کے ان علاقوں کو نظر انداز کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاہرہ کے پسماندہ علاقہ جات وانی پورہ، درمن بگڑن،بنی،گھراٹالہ اورچبہ کو بجلی فراہم کرنے میں انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہان علاقہ جات کے تیس ہزار سے زائد لوگ بجلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا