کاہرہ کی پنچایت ہلارن کی عوام بنیادی سولیات سے محروم

0
0

ہر سیاسی جماعت نے ووٹ بنک کے طور پر استعمال کیا: چودھری شریف
منظور سمسھال
بھلیسہ؍؍ کاہرہ کی پنچایت ہلارن کی عوام سڑک اور ہسپتال جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔اس سلسلے میںمقامی چوہدری شریف نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی عوام بنیادی سہولیات کیلئے پریشان ہے ۔انہوںنے کہاکہ علاقہ میں ایک ہزار کی آبادی ہے اورسڑک جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو چہارپائی پراٹھا کر لے کر جانا پڑتا ہے لیکن کسی بھی سیاسی جماعت کو ترس نہ آیا۔انہوںنے مزید کہاکہ ہرسیاسی جماعت نے غریب عوام کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ۔انہوںنے کہاکہ طبی سہولیات کیلئے ہمیں بیس کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے ۔انہوںنے اس سلسلے میں ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا